Live Updates

ملتان کے بھگوڑے کو عمرکوٹ سے کچھ نہیں ملے گا ،شاہ محمود عمران قر یشی عمران خان نیازی کو بیوقوف بناسکتے ہیں مریدوں کو نہیں

پا کستان پیپلز پا رٹی کے رہنما سعید غنی کا جاری بیان

پیر 18 جون 2018 15:30

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پا کستان پیپلز پا رٹی کے رہ نما سعید غنی نے کہا ہے کہ ملتان کے بھگوڑے کو عمرکوٹ سے کچھ نہیں ملے گا ،شاہ محمود عمران قر یشی عمران خان نیازی کو بیوقوف بناسکتے ہیں مریدوں کو نہیں، پیر کو سعید غنی کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نااہلیت کی وجہہ سے شاہ محمود سے وزارت خارجہ واپس لی گئی ،نواب یوسف تالپور کی پا کستان پیپلز پارٹی میں عزت ہے شا ہ محمود قریشی کی پی ٹی آئی میں نہیں ،جہانگیر ترین کے سامنے قریشی کی دال نہیں گلتی شاہ محمود سدا کے سیاسی خانہ بدوش ہیں حضرت بہائو الدین کے مرید عمران کے غلام نہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات