کراچی میں عید الفطر پر مختلف علاقوں میں عارضی تفریحی گاہیں قائم ہوگئیں

پیر 18 جون 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) کراچی میں عید الفطر پر مختلف علاقوں میں عارضی تفریحی گاہیں قائم ہوگئیں ۔یہ عارضی تفریح گاہیں، برنس روڈ، کھارادر، جمشید روڈ، رنچھوڑ لائن، لیاقت آباد،پی آئی بی کالونی ،ناظم آباد،نیو کراچی ،حسین آباد ،کورنگی ،بلدیہ ٹائون اور دیگر علاقوں میں قائم ہوئیں، ان تفریحی گاہوں کی بدولت سینکڑوں افراد کو عارضی روز گار حاصل ہوگیا۔

(جاری ہے)

ان عارضی تفریحی گاہوں میں جمپنگ جھولا، کشتی والا جھولا، ڈولی والا جھولا اور مختلف اقسام کے جھولے موجود تھے، اس بار عید کے تینوں دن ان جھولوں جو جھول کر لطف اندوز ہوتے رہے ، ان عارضی تفریحی گاہوں میں ٹانگہ گاڑی،گھڑ سواری اور اونٹ سواری بھی کرائی گئی ۔بچے گھوڑوں اورصحرائی اونٹ پر بیٹھ پر بہت خوش ہوئے اور ان عارضی تفریحی گاہ میں منی ٹرینیں بھی چلائی گئیں ۔یہ عارضی تفریحی گاہیں شہر کے مضافاتی اور متوسط علاقوں میں قائم کی گئیں اور جو افراد تفریحی گاہوں کا رخ نہیں کرسکے انھوں نے یہاں عید لا لطف اٹھایا اور دل کھول کر اپنی عیدی خرچ کی ہے۔

متعلقہ عنوان :