امیدواروں کے اپنے انتخابی حلقوں میں ڈیرے ، ووٹرز سے ملاقاتیں

انتقال کر جانیوالے ووٹرزکے گھروں میں جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت ،فاتحہ خوانی بھی کی

پیر 18 جون 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروںنے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران انتخابی حلقوں میں ڈیرے ڈالے رکھے اور سارا وقت ووٹرز سے ملاقاتیں کرتے رہے ، انتقال کر جانے والے ووٹرز کے گھروں میں جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق انتخابات کے دن جوں جوں قریب آرہے ہیں امیدواروں کا حلقے کی عوام اور ووٹرز سے لگائو بھی دیدنی ہے۔

(جاری ہے)

عام دنوں میں حلقے میںنظر نہ آنے والے عام انتخابات قریب آنے پر حلقے کے ووٹرز کی غمی اور خو شی میں بھی شریک ہو رہے ہیں۔ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران امیدواروںنے اپنے حلقوں میں ڈیرے لگائے رکھے اورووٹرز اور اہل علاقہ ان سے ملاقاتوں کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ با اثر خاندانوں کے گھروں میں خود جا کر عید کی مبارکباد دی ۔ دوسری طرف انتقال کر جانے والے ووٹرز کے گھروں میں جا کر اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :