باجوڑ میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش اور جذبے کے ساتھ منائی گئی

پیر جون 20:30

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) باجوڑ میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش اور جذبے کے ساتھ منائی گئی ، ضلع بھر میں عید الفطر کے نماز کیلئے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ، سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر عامر کیانی ، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل رحمان قادر ،ڈپٹی کمشنر انجنیئر عامرخٹک نے سول کالونی خار میں نمازعید ادا کی اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اپنے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی اور بعد لوگوں سے عید مبارکباد وصول کی۔

(جاری ہے)

عید کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ، عید کے دوران کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :