بہت جلدحلقہ پی بی 11اورپی بی 12کی سطح پر گریڈالائنس بنا کر الیکشن میں حصہ لیں گے،میرشوکت بنگلزئی

پیر 18 جون 2018 20:30

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) نصیرآباد کی ممتازسیاسی وقبائلی شخصیت وحلقہ پی بی 11نصیرآبادون سے آزادامیدوارمیرشوکت بنگلزئی نے کہاکہ عام انتخابات کے حوالے سے اپنے اتحادیوں اورحامیوں سے صلاح مشورہ جاری ہے بہت جلدحلقہ پی بی 11اورپی بی 12کی سطح پرایک گریڈالائنس اتحاد بنایا جائیگااوربھرپورالیکشن میں مقابلہ کیا جائیگاہم نے ہمیشہ علاقے اورعوام کے وسیع ترمفادات کو مدنظررکھتے ہوئے ہمیشہ مثبت فیصلے کئے ہیں اب بھی عوامی امنگوں کے مطابق اورعوام کو اعتمادمیں لیکرمستقبل کے حوالے سے فیصلے کریں گے حلقوں میں مدمقابل امیدواروں کو ٹف ٹائم دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے بنگلزئی ہائوس میںعیدملنے والے مختلف علاقائی معتبرین معززین سے اورصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میرشوکت بنگلزئی نے کہاکہ اب عوام اپنے حقیقی عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے امیدواروں کے ساتھ ہیں ماضی کی غلطیوں کو ہرگزدھرایا نہیں جائیگابلکہ عوام کے بہتر مستقبل کو سنوارنے کے لئے الیکشن کے میدان میں آئے ہیں

متعلقہ عنوان :