دعا کریں انتخابات وقت پر اور شفاف ہوں، شہلا رضا

پیر جون 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) پیپلزپارٹی کی رہنما اور این اے 243 میں عمران خان کی مدمقابل شہلا رضا نے کہا ہے کہ دعا کریں انتخابات وقت پر اور شفاف ہوں۔ یہ بات انہوں نے سٹی کورٹ میں کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد جانچ پڑتال کا مرحلہ بھی خوس اسلوبی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب دعا یہ کرنی چاہیے کہ انتخابات مقررہ وقت پر منعقد ہوں اور شفافیت پر کوئی شبہ نہ ہو۔ شہلا رضا نے کہا کہ کراچی محنت کشوں کا شہر ہے، شہریوں پر منحصر ہے کہ وہ عام انتخابات میں کس جماعت کو منتخب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام شہری کی خواہش ہے کہ وہ گھر سے نکلے تو اسٹریٹ کرمنل سے محفوظ رہے۔ اس سال بھی شہریوں سے کسی نے فطرہ اور زکوا زبردستی وصول نہیں کی۔