شام، منبِج سرحد پر امریکی و ترک افواج کے مشترکہ گشت کا آغاز

منگل 19 جون 2018 13:07

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) شام میں سرحدی شہر منبِج میں امریکی و ترک افواج کا مشترکہ گشت شروع ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے شمالی سرحدی شہر منبِج کے نواحی علاقوں میں امریکی اور ترک فوج نے گشت شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کردوں کی قیادت میں قائم منبِج ملٹری کونسل نے اس پیش رفت کی تصدیق کر دی ہے۔ ترکی کی فوج اِس شمالی شہر کے ساجور علاقے میں گشت کر ہی ہے جب کہ امریکی فوج نے منبِج ملٹری کونسل کے زیرقبضہ جنوبی علاقوں میں گشت کے فرائض سنبھالے ہیں۔ امریکی اور ترک افواج میں پیدا ہونے والی مفاہمت کے مطابق یہ اپنے اپنے حصے میں گشت پر مامور رہیں گی۔ منبِج شہر کو جہادی تنظیم داعش کے قبضے سی2016 میں چھڑایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :