کیا رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کرنے والے ہیں؟

رنبیر کپور نے شادی سے متعلق مداحوں کو خوشخبری سنا دی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل جون 15:31

کیا رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کرنے والے ہیں؟
بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جون 2018ء) اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان محبت کی افواہیں کافی پھیل چکی ہیں۔ دونوں ستارے فلمی اور غیر فلمی تقریبوں میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔جس کی وجہ سے فلمی حلقوں میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات بن چکے ہیں۔خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق جب رنبیر کپور FoxStarHindi's نامی اکاؤنٹ سے اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے تو ایک سوشل میڈیا صارف نے ان س شادی سے متعلق سوال کیا۔

جس کا جواب دیتے ہوئے رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ’امید ہے جلد ہی‘۔
جس کے بعد رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کیونکہ حال ہی میں رنبیر کپور عالیہ بھٹ کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جب کہ عالیہ بھٹ بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ وہ رنبیر کپور کی دیوانی ہیں۔رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک فلم ’ ’براہمسترا ‘‘ میں بھی اکھٹے جلوہ گر ہوں گے۔

یاد رہے بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے آخرکار عالیہ بھٹ سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ محبتوں اور رشتوں کے مقابلے میں اب بہت زیادہ دیکھ بھال کے قدم اٹھارہا ہوں۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور مہیش بھٹ کی صاحبزادی عالیہ بھٹ کے درمیان گہری دوستی کی خبریں میڈیا کا حصہ بنی ہوئی تھیں۔

دونوں ستارے فلمی اور غیر فلمی تقاریب میں نہ صرف ساتھ ساتھ نظرآتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر بھی کرتے ہیں۔ایک تقریب کے دوران جب رنبیر کپور سے عالیہ بھٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے لگی لپٹی رکھے بغیر ہی بہت واضح انداز میں ساری حقیقت کھول دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عالیہ بھٹ کی حقیقی زندگی اور اداکاری کے بے انتہا دیوانے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ محبتوں اور رشتوں کے مقابلے میں اب بہت زیادہ دیکھ بھال کے قدم اٹھا رہا ہوں-

متعلقہ عنوان :