فیصل آباد اسلحہ مار کیٹ میں 40سے زا ئد اسلحہ ڈیلرز

کو ئی بھی آرم چیک کر نے کے لیے کسی نے دکان میں بور نہیں کروا یا ہوائی فائر نگ مٹی بوری میں فائر کر کے آرم چیک کیا جا تا ہے کسی بھی وقت سا نحہ رونما ہونے کا اندیشہ

منگل 19 جون 2018 19:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) فیصل آباد اسلحہ مار کیٹ میں 40سے زا ئد اسلحہ ڈیلرز کو ئی بھی آرم چیک کر نے کے لیے کسی نے دکان میں بور نہیں کروا یا ہوائی فائرنگاور مٹی بوری میں فائر کر کے آرم چیک کیا جا تا ہے کسی بھی وقت کو ئی سا نحہ رونما ہو سکتا ہے انتظا میہ قانون نافذ کر نے والے ادارے خاموش تماشائی بن گئے تفصیل کے مطا بق فیصل آباد ریجن کی بڑی اسلحہ مارکیٹ یہاں 40اسلحہ کی دکا نیں ہیں اس مارکیٹ میں روزانہ لاکھوں روپے کے مختلف آرمز جن میں پسٹل، کلاشن کوف رپیٹر سمیت دیگر اٹو میٹک اسلحے کی خریدو فروخت ہو تی ہے کسی بھی قسم کا اسلحہ چیک کر نے کے لیے کسی بھی ڈیلرز کی دکان میں بور موجود نہیں کسی بھی خریدار کو اسلحہ فروخت کر نے کے لیے ہوا ئی فائرنگ کر کے چیک کیا جا تا ہے چند ایک اسلحہ ڈیلرز نے اپنی دکا نوں میں مٹی اور ریت کی بوریاں رکھی ہو ئی ہیں جس میں اسلحہ چیک کر نے کے لیے فا ئرنگ کی جا تی ہے اسلحہ دکا نوں میں بغیر حفاظتی میئر کے فائرنگ کر نے سے کسی بھی وقت کو ئی بڑا سا نحہ پیش آسکتا ہے انتظا میہ اور قانون نافذ کر نے والے اداروں خاموش تما شا ئی بن کر رہ گئے۔

متعلقہ عنوان :