سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے

منگل جون 19:30

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) حلقہ این 78 نارووال سے ریٹرننگ آفیسر محمد عثمان نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے آزاد امیدوار محمد طیب میر ایڈووکیٹ کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات ریٹرننگ آفیسر محمد عثمان نے مسترد کر دئیے جبکہ ان کے مخالف امیدوارپی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق کے کاغذات نامزدگی بھی منظورکر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ابرارالحق کے خلاف کسی نے کوئی اعتراض داخل نہیں کیا۔ اسی طرح حلقہ پی پی پچاس سے ن لیگ کے امیدوار وسیم بٹ کے کاغذات منظور ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :