سردار احمد خان لُنڈ کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

منگل جون 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء) دادو سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 235، دادو2سے امیدوار سردار احمد خان لُنڈ نے رانا مشہود احمد سے مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ (ن )کی پریس کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی اور صوبائی صدر شاہ محمد شاہ، بزنس فورم کے چیئرمین اشتیاق بیگ، سینیٹر سلیم ضیاء، سردار یٰسین آزاد ایڈوکیٹ اور کئی اہم رہنماؤں کی موجودگی میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق سردار احمد خان لُنڈ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا جائے گا اور وہ ’’شیر‘‘کے انتخابی نشان سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ سردار احمد خان لُنڈ نے موجودہ الیکشن کیلئے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے جو ریٹرننگ آفیسر دادو نے منظور کرلئے ہیں۔ سردار احمد خان لُنڈ ، لُنڈ قبیلے کے سرکردہ رہنماہیں ۔ 2002ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور 42000ووٹ حاصل کئے تھے۔