فلوریڈا کے مقبول ریپ گلوکار ایکس ٹینٹاسن کوکر قتل کردیا گیا
گولی لگنے کے فوراً بعد انہیں فورٹ لارڈیل ایریا اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی
بدھ 20 جون 2018 11:48
(جاری ہے)
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹینٹاسن اپنی کار میں جارہے تھے، واقعہ کی مکمل تفتیش کی جارہی ہے۔ایکس ٹینٹاسن کااصل نام جہاسے ڈوئن اونفری تھا۔ ان کا شمار امریکا کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے اور وہ اس ہفتے امریکی ٹاپ 50 چارٹ میں بھی شامل تھے۔ان کے کئی گانے اس حد تک مقبول ہوئے تھے کہ انہیں پلاٹینم قراردیاگیا تھا جن میں ’چینجز‘، ’رول ان پیس‘ شامل ہیں۔تاہم جہاں ٹینٹاسن امریکا کی مقبول ترین شخصیت تھے وہیں وہ بہت سارے تنازعات کا بھی شکار تھے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ان پرگھریلو تشدد کے بھی الزامات لگتے رہے ہیں، 2016 میں انہیں اپنی حاملہ گرل فرینڈ پر تشدد کے الزام میں گرفتار کیاجاچکاہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.