Live Updates

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی4 دہشت گرد ہلاک

نامعلوم ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی‘2ہلاک‘فائرنگ کے تبادلے میں 5اہلکار بھی زخمی ہوئے -ترجمان سی ٹی ڈی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 جون 2018 12:29

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی4 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جون۔2018ء) کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کا بیٹا اور ایک رشتہ دار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے سینئر اہلکار کے مطابق نواں کلی میں آخری ا سٹا پ کے قریبی پولیس کا سب انسپکٹر عبدالصمد خان ا پنے بیٹے اور رشتہ دار کے ساتھ جا رہا تھاکہ نامعلوم مسلح افراد نے گا ڑ ی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت تینو ں افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ،زخمیوں کو فوری طور پر ایف سی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سب انسپکٹر کا بیٹا اور رشتہ دار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمی پولیس آفیسر کو تشویشناک حا لت میں کمبائن ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 5اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ بدھ کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے دشت تیرہ میل میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔سی ٹی ڈی نے مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسی ٹی ڈی نے چھاپہ ماراتو دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پرفائرنگ شروع کردی۔جدید ہتھیاروں سے جاری فائرنگ کئی گھنٹوں تک جاری رہی،اس دوران دہشت گردوں نے دستی بموں اورراکٹ لانچر کا بھی استعمال کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت 4دہشت گرد مارے گئے،دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک بچہ بھی جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔عینی شاہدین کے مطابق ،بچہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہی ایک خود کش حملہ آور نے پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب خود کو اڑا لیا، تاہم بکتر بند گاڑی میں موجود اہلکار محفوظ رہے۔ فائرنگ کے دوران سی ٹی ڈی کے 5 اہلکار زخمی ہوگئے،فورسز کی جانب سے آپریشن مکمل کرلیا،کمپاونڈ سے بھاری تعداد میں دستی بم، راکٹ لانچرسمیت اسلحہ گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق علاقے میں دو دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی جس کے بعد پولیس اورایف سی کی بھاری نفری کوبھی طلب کرلیا گیا ہے۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات