خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کیلئے آزاد گروپ سامنے آگیا

آزادگروپ کی35ارکان صوبے کے مختلف علاقوں میں صوبائی حلقوں پر الیکشن لڑیں گے

بدھ 20 جون 2018 15:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کیلئے آزاد گروپ سامنے آگیا۔آزادگروپ کی35ارکان صوبے کے مختلف علاقوں میں صوبائی حلقوں پر الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

آزاد گروپ کے ہنمائوںنشترخان ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روایتی سیاستدانوں کے خلاف میدان میں نکل آئے ہیں۔72سال میں کوئی بھی سیاسی جماعت ڈیلورنہ کرسکی۔تبدیلی سرکاربھی عوام کو دھوکہ دیتی رہی،انہوںنے کہا کہ آزادگروپ کا میدان میں آنا قبضہ گروپوں کا راستہ روکنا ہے۔منشورمیں تعلیم، صحت، روزگاراورنظریاتی سیاست کو فروغ دینا اورموروثی سیاست کا خاتمہ کرنا ہے۔معاشرے کے نارمل طبقے سے تعلق رکھتے ہیں عوام ساتھ دیگی۔