جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ، چترال میں خودکشی کے لئے سو فٹ اونچی عمارت سے چھلانگ لگانے والی جواں سالہ لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی

بدھ 20 جون 2018 19:10

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ، چترال میں خودکشی کے لئے سو فٹ اونچی عمارت سے چھلانگ لگانے والی جواں سالہ لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی تفصیلات کے مطابق چترال کے مضافاتی علاقے اوچوشت ولی آباد چوک کے علاقے کی رہائشی ایک نوجوان لڑکی نے گزشتہ رات خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے سو فٹ اونچائی سے چھلانگ لگائی۔

(جاری ہے)

کرشمہ بی بی دختر نادر خان نے انتہائی اونچائی سے چھلانگ لگاتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی مگر وہ معجزانہ طور پر بچ گئی صرف اس کی بازو ٹوٹ گئی۔ لڑکی کی عمر پندرہ سے سولہ سال بتائی جاتی ہے۔ کرشمہ کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے تاہم اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :