سرکاری میٹریل کی چوری،مانیٹرنگ ادارے نے مذکورہ بنیادی مراکز صحت کی فیزیکل رپورٹس سی ای او ہیلتھ سرگودھا کو ارسال کردیں

بدھ جون 20:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء)محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی کے باعث 17بنیادی مراکزصحت سے سرکاری میٹریل کی چوری کے واقعات کے پیش نظر مانیٹرنگ ادارے نے مذکورہ بنیادی مراکز صحت کی فیزیکل رپورٹس سی ای او ہیلتھ سرگودھا کو ارسال کرتے ہوئے خستہ حال چار دیواری کے سبب سامنے آنیوالے مسائل اور وہ اشیاء جو دوران معائنہ غائب یا ناپید پائی گئیں کی تفصیلات فراہم کیںاور سفارشات بھجوائی ہیں کہ ان بنیادی مراکز صحت کی عمارتیں غیر محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی تیزی سے ٹوٹ پھوٹ کا اندیشہ ہے،اکثر بنیادی مراکز صحت کی چاردیواریوںکے حصے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے مسمار ہو چکے ہے جہاں سے اینٹیں تک چوری کرلی گئی ہیں،لہذا فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔