بلوچستان میں سیاسی مداخلت کے ذریعے پشتونوں کو آپس میں دست وگریبان کرنے کا عمل صحیح نہیں اس سے گریز کرنا چا ہئے، عبیداللہ جان بابت

پشتونخواملی عوامی پارٹی انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے بھر پور کامیابی حاصل کرے گی،سابق صوبائی وزیر

بدھ 20 جون 2018 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سابق صوبائی وزیر عبیداللہ جان بابت نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیاسی مداخلت کے ذریعے پشتونوں کو آپس میں دست وگریبان کرنے کا عمل صحیح نہیں اس سے گریز کرنا چا ہئے نامعلوم پارٹیوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے بھر پور کامیابی حاصل کرے گی یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سنجاوی میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنے حلقے کے لوگوں کی ترقیاتی کاموں کے ذریعے تقدیر بدل دی ہے آئندہ بھی عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر ان کی خدمت کرونگا انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف فتوے دینے والوں کو مشکلات سے دوچار کرینگے کیونکہ مذہبی جماعتوں نے اسلام کے نام پر عوام کا سودا کیا ہے اور اسی عمل کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن اب عوام با شعور ہو چکے ہیں کیونکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے عوام میں شعور بیدارکیا ہے اس لئے عوام مشرمحمود خان اچکزئی کے ہاتھ مضبوط کرینگے تاکہ پشتونخوا وطن کا حق لے کر رہے انہوں نے کہا ہے کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے فلسفے پر عمل پیرا ہو تے ہوئے ان کے مشن کو کامیاب کرنے کے لئے ان کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کر تے ہیں کیونکہ کوئی بھی ہم سے زور ، زبردستی ہمارے ووٹ چھین نہیں سکتا اگر ایسا ہوا تو ہم بھر پور احتجاج کرینگے۔