ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ کل جمعہ سے دبئی میں شروع ہوگا

ٹورنامنٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی

جمعرات جون 13:48

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) ماسٹر کبڈی کپ ٹورنامنٹ کل جمعہ سے دبئی میں شروع ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ روایتی حریف بھارت اور کینیا کو رکھا گیا جبکہ گروپ بی میں ایران،، جنوبی کوریا اور ارجنٹائن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم کا دستہ 18 ارکان پر مشتمل ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 14 رکنی قومی کبڈی ٹیم کی قیادت ناصر علی کریں گے۔ کوچنگ کے فرائض کرنل نبیل احمد، ٹیم منیجر کے رانا امجد علی اور ریفری کے بادشاہ گل انجام دیں گے۔ پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف کل جمعہ کو مد مقابل ہونگی۔ ٹورنامنٹ 30 جون تک جاری رہے گا۔