یمن،الحدیدہ ائیر پورٹ کی آزادی کے بعد بڑی پیش رفت

لحدیدہ میں امن و استحکام قائم کرنے کے لئے حکومتی تعاون سے کا کا آغاز کر دیا گیا،المالکی

جمعرات 21 جون 2018 13:51

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) عرب اتحادکے الحدیدہ ائیر پورٹ قبضے کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی، الحدیدہ میں امن و استحکام قائم کرنے کے لئے حکومتی تعاون سے کا کا آغاز کر دیا گیا، حوثی ملیشیا مساجد اور شہری آبادی کو استعمال کر رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے باور کرایا ہے کہ الحدیدہ شہر میں استحکام واپس لانے کے لیے یمنی حکومت کے ساتھ کام جاری ہے۔

الحدیدہ کے ہوائی اڈے کو مکمل طور پر آزاد کرائے جانے کے بعد شہر کے محاذ پر بڑی پیش رفت سامنے آئے گی۔ترجمان کے مطابق الحدیدہ کے ہوائی اڈے کو آزاد کرانے کے معرکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حوثی ملیشیا شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے شہریوں کا نکلنا بند کر رکھا ہے اور وہ مساجد اور رہائشی علاقوں کو بھی استعمال میں لا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے یمن کے مغربی ساحل میں عرب اتحاد کی فورسز کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل عبدالسلام الشحی نے اعلان کیا تھا کہ عرب اتحاد کی سپورٹ سے یمنی فوج نے الحدیدہ کے ہوائی اڈے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی کی جانب سے ٹوئیٹر پر جاری وڈیو میں الشحی کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈے کو حوثیوں سے مکمل طور پر پاک کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی فوج الحدیدہ شہر کو مکمل طور پر آزاد کرا لینے تک وضع کردہ منصوبوں کے مطابق پیش رفت اور کارروائیاں جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :