ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ضلع چکوال کے ٹرائلزکل ہوں گے

جمعرات 21 جون 2018 14:14

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیراہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر ٹورنامنٹ کیلئے ضلع چکوال کی ٹیم کے چنائو کیلئے اوپن ٹرائلز کل جمعہ کو صبح 10 بجے میونسپل سٹیڈیم، چکوالمیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ٹرائلز ریجنل ہیڈ کوچ صبیح اظہر اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن چکوال کے صدر غلام عباس کی نگرانی میں ہوں گے۔ ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفید کٹ میں صبح 10 بجے میونسپل سٹیڈیم،چکوال میں رپورٹ کریں گے۔ پی سی بی کے مطابق یکم ستمبر 1993ء کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ واضح رہے کہ 23 جون کو جہلم ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز ہوں گے۔ ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر ٹورنامنٹ جولائی میں شروع ہوگا۔