عامر لیاقت اب ڈاکٹر نہیں رہے،کاغذات نامزدگی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا کوئی ذکر نہیں

جمعرات 21 جون 2018 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) عامر لیاقت اب ڈاکٹر نہیں رہے،انہوں نے این ای245سے جو کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرعامرلیاقت کی جانب سے جو کاغذات نامزدگی این اے 245 سے جمع کرائے گئے ہیں اان میں تعلیم ماسٹرزظاہر کی گئی ہے اور یہ ڈگری بھی انہوں نی2013میں حاصل کی ،ان کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا کوئی ذکر نہیں ہے۔واضح رہے کہ اپنے آپ کو ڈاکٹر کہلوانے والے عامر لیاقت کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کومختلف حلقوں نے جعلی قرار دیا تھا اور اس معاملے پر عامر لیاقت کو بھرپور انداز میں تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔