حجر شاہ مقیم،مقدمہ بازی کی رنجش پر کھیت میں کام کرتے ماں بیٹے پرتشدد ، طلائی زیورات رقم چھین لی ، خاتون سمیت چھ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 21 جون 2018 17:30

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) حجرہ شاہ مقیم میںمقدمہ بازی کی رنجش پر کھیت میں کام کرتے ماں بیٹے پرتشدد ، طلائی زیورات رقم چھین لی ، خاتون سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں مبو والاکے رہائشی کرامت علی کے ساتھ ملزمان لیاقت علی ،منور بی بی وغیرہ کاوراثتی جائیداد کاتنازعہ مقامی عدالت میں زیرسماعت ہے،ملزمان نے منصوبہ بندی کرکے کھیتوں میں کام کرتے اسکی بیوی ریاض بی بی اورمعصوم بیٹے عثمان پرحملہ کردیااور انہیں گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر بدترین تشدد کانشانہ بناتے رہے ،این این آئی کے مطابق خاتون کے جسم کی ہڈی ٹوٹ گئی ملزمان نے خاتون کے گلے سے ایک لاکھ مالیتی طلائی زیورات ورقم بھی چھین لی انکی چیخ وپکار پراہل دیہہ نے انکی جان بخشی کروائی اورانہیں مقامی ہسپتال پہنچایاجہاںڈاکٹر نے طبی معائنہ رپورٹ میں بھی تشدد کی تصدیق کردی تو پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :