کویت،پاکستان بھارتی پھلوں اور سبزیوں پر پابندی سے فائدہ اٹھائے

پاکستان خلیجی ممالک سے اپنی معیشت کو استحکام بخش سکتا ہے، کویت میں مقیم پاکستانی

جمعرات 21 جون 2018 17:43

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) کویت میں مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ کویت کی جانب سے بھارتی پھلوں اور سبزیوں پر پابندی سے حکومت پاکستان بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے جارحانہ اقدامات کے ذریعے اپنی برآمدات میں اضافہ کرے، اس موقع سے پاکستان خلیجی ممالک سے اپنی معیشت کو استحکام بخش سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت میں مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ کویت کی جانب سے بھارتی پھلوں اور سبزیوں پر پابندی سے حکومت پاکستان بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے جارحانہ اقدامات کے ذریعے اپنی برآمدات میں اضافہ کرے، اس موقع سے پاکستان خلیجی ممالک سے اپنی معیشت کو استحکام بخش سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ اور جنوبی بھارت میں نیپا وائرس سے 13 افراد کی ہلاکت کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کویت کی حکومت نے بھارتی سبزیوں اور پھلوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ وائرس انسان اور جانور دونوں کے لئے خطرے کا باعث ہے۔ذرائع کے مطابق کویت کی فوڈ سیفٹی کمیٹی نے بھارت سے درآمدی پھل اور سبزی میں نیپا وائرس کی موجودگی کی رپورٹ پر پابندی کی تجویز دی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات نے بھی بھارت سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔ کویت میں مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو اس موقع سے بھروپر فائدہ اٹھانا چاہئے، تاکہ خلیج میں پاکستان کی معیشت کو استحکام حاصل ہو۔پاکستان کی سبزیاں اور پھل دنیا کی بہترین اجناس میں شامل ہیں لیکن بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحانہ ایکسپورٹ اسٹریٹیجی کی وجہ سے پاکستان کی زرعی پیداوار محدود ہوکر رہ گئی ہے۔