شہر میں نئے قبرستان کے قیام کا معاملہ،عدالت نے چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،مئیر کراچی و دیگر سے جواب طلب

جمعرات 21 جون 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں نئے قبرستان کے قیام کا معاملہ،عدالت نے چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،مئیر کراچی و دیگر سے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو طارق منصور ایڈووکیٹ کی انسانی حقوق سے متعلق درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی جہاں درخواست گزار کی درخواست پر عدالت نے چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،مئیر کراچی و دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے سیکرٹری فنانس،ڈی ایم سیز اور کمشنر کراچی سے بھی جواب طلب کرلیا ۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دو کروڑ سے زائد آبادی کے شہر میں برسوں سے کوئی نیا قبرستان نہیں بنایا گیا۔نئے قبرستان نہ بنانے پر قبریں بھی بلیک میں ملتی ہیں۔قبر کی قیمت 5 ہزار مگر 20 ہزار فی قبر وصول کیے جا رہے ہیں۔قبرستان سے متعلق کوئی قواعد نہیں۔سندھ حکومت اور متعلقہ حکام کو نئے قبرستان بنانے کی ہدایت دی جائے۔