پنڈی گھیب کے نواحی گائوں میں گھریلو ناچاکی سے تنگ آکر نوجوان نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

جمعرات 21 جون 2018 19:40

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) پنڈی گھیب کے نواحی گاو،ْں ڈھلیاں کے نوجوان نے گھریلو ناچاکی سے تنگ آکر کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ، واقعات کے مطابق 35 سالہ زنیب خان آئے روز گھریلو جھگڑوں سے تنگ تھا جس نے گزشتہ روز دل برداشتہ ہوکر کنویں میں چھلانگ لگا دی جسے مقامی افراد نے کنویں سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :