پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی،خواجہ سعد رفیق نے نیب کے روبرو بیان ریکارڈ کرادیا

سابق وفاقی وزیر سے پیراگون سٹی سے متعلق سوالات کیے گئے ، فواد حسن فواد بھی (آج) دوبارہ طلب

جمعرات جون 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پیراگون ہاسنگ سوسائٹی میں مبینہ کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب )) میں پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کروادیا۔نیب ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے پیراگون سٹی سے متعلق سوالات کیے گئے ۔ان سے دریافت کیا گیا کہ 2016ء میں انہیں پیراگون سوسائٹی میں چالیس کنال کے پلاٹس کس حساب میں دیئے گئی ان پلاٹس کیلئے آمدنی کہاں اور کن ذرائع سے حاصل کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مارچ میں نیب نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے چھوٹے بھائی سلمان رفیق کو طلب کیا تھا جس پر خواجہ سعد رفیق نے نیب کے سوالنامے کا جواب بھی دیا تھا۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو ((نیب )))لاہور کی جانب سے سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم فواد حسن فواد کو بھی آج ( جمعہ)کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے ۔فواد حسن فواد کی طلبی آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں جاری تحقیقات کے حوالے سے کی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کو طلبی کے آٹھ نوٹسز بھجوائے گئے تاہم وہ صرف تین مرتبہ پیش ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کی کل طلبی مذکورہ کرپشن کیس میں جاری تحقیقات کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دی جارہی ہے۔