پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممتاز قانون دان حامد خان بھی الیکشن 2018 ء کے حوالے سے ٹکٹ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

جمعرات جون 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممتاز قانون دان حامد خان بھی الیکشن 2018 ء کے حوالے سے ٹکٹ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے لاہور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بنی گالہ طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انکا کہنا ہے کہ وہ لاہور پارٹی کے ناراض کارکنوں کی قیادت کرتے ہوئے بنی گالہ کے باہر دھرنے پر پہلے سے موجود پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ پہنچیں گے اور پارٹی کی قیادت کی نا انصافیوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔