فیصل آباد،جھمرہ روڈ پر آئل ٹینکر کی رکشہ کو ٹکر 2حقیقی بہنیں جا ںبحق باپ شدید زخمی

جمعرات 21 جون 2018 20:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) جھمرہ روڈ پر آئل ٹینکر کی رکشہ کو ٹکر 2حقیقی بہنیں جا ںبحق باپ شدید زخمی تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز جھمرہ روڈ شمس آباد کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر نے رکشہ کو ٹکر مار دی زد میں آ کر حبیب کی 2سگی بیٹیاں اڑھائی سالہ اریبہ اور 10سالہ نمرہ بری طرح کچلی گئیں اور موقہ پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ حبیب شدید زخمی ہو گیا جسے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا حا لت تشویش ناک بتا ئی جا تی ہے جبیب ما موںکا نجن سے اپنے کسی عزیز کو ملنے جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :