قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے خالد جاوید کونیا اٹارنی جنرل تعینات کر دیا

جمعرات جون 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء)قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے خالد جاوید کونیا اٹارنی جنرل تعینات کر دیاہے۔ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کا استعفیٰ منظور کر لیااور ان کی جگہ خالد جاوید کونیا اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں قائم مقام صدر نے باضابطہ منظوری بھی دے دی ہے۔یاد رہے کہ اشتر اوصاف علی نے گزشتہ روز اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔