سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا

جمعرات 21 جون 2018 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس آج جمعہ کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک کریں گے۔ اجلاس میں 25 ویں آئینی ترمیم کے بعد فاٹا اور پاٹا کیلئے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ٹیکس مراعات پرعملدرآمد کیلئے ایف بی آر کے حکام کے ساتھ طریقہ ہائے کار،، مشاورت سمیت دیگرامور پرغورکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :