افغانستان، سکیورٹی چوکی پر طالبان کا حملہ ، 14 اہلکار ہلاک ، متعدد افراد زخمی

جمعرات 21 جون 2018 21:30

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) افغانستان میں طالبان کے سکیورٹی چوکی پر حملے کے نتیجے میں کم از کم چودہ اہلکار ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ فاریاب کے ضلع خاوجہ سبز پوش میں سکیورٹی فورسز نے ایک پولیس چوکی پر اچانک دھاوا بول دیا ۔ جھڑپ میں چودہ سکیورٹی اہلکار جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تاہم حملے میں کسی طالبان کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ۔ ۔