بی ای/بی ایس سی پرائیویٹ امیدواروں کی رجسٹریشن کے شیڈول کا اعلان

جمعہ 22 جون 2018 07:10

ملتان۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) بہائوالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیرانتظام بی ای/بی ایس سی 2019ء کے پرائیویٹ امیدواروں کی رجسٹریشن کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا۔اعلان کردہ شیڈول کے مطابق رجسٹریشن کی سہولت آن لائن دستیاب ہوگی ۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن فارم دستی یا بذریعہ ڈاک وصول نہیں کیے جائیں گے جبکہ ایف اے /ایف ایس سی 2017ء یا اس سے قبل امتحان پاس کرنے والے طلباء وطالبات بھی رجسٹریشن کرانے کے اہل ہوں گے۔سنگل فیس 2500روپے کے ساتھ 25جولائی تک،ڈبل فیس کے ساتھ 20اگست اور تین گنا فیس کے ساتھ 10ستمبر تک رجسٹریشن فارم یونیورسٹی کے مقررہ بینکوں میں جمع کرائے جاسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :