ٹریفک حادثہ میں 29 سالہ نوجوان جاں بحق۔ایک شخص زخمی

جمعہ جون 07:10

راجن پور۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) ٹریفک حادثہ میں 29 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل جام پور کے نواحی علاقہ داجل کا رہائشی 29 سالہ عنایت اللہ ڈھانڈلہ اپنے چچا سراج احمد کے ساتھ موٹر سائیکل پر صحت افزاء مقام فورٹ منرو سے واپس آتے ہوئے ڈیرہ غازی خان کے نزدسخی سرور روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے گر پڑے جس کے نتیجہ میں عنایت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا چچا سراج احمد شدید زخمی ہوا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ٹراما سنٹر ڈیرہ غازی خان پہنچایا جبکہ جاں بحق ہونے والے کی نعش کو پولیس نے ورثا کے حوالے کیا ۔ پولیس تھانہ گدائی نے کاروائی کرتے ہوئے ٹرک کو قبضے میں لے لیا جبکہ ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے ۔ جاں بحق ہونے والے عنایت اللہ کی نماز جنازہ نواحی علاقہ داجل میں ادا کر دی گئی ۔