خواتین کو معاشی طور کو خود مختاربنائے بغیر معاشرے میں ان کو جائزمقام دلوانا ممکن نہیں،محمد شریف گھمن

جمعہ 22 جون 2018 07:10

سیالکوٹ۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) سوشل ویلفیئر آفیسر سیالکوٹ محمد شریف گھمن نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور کو خود مختاربنائے بغیر معاشرے میں ان کو جائزمقام دلوانا ممکن نہیں، خواتین کو معاشرتی استحصال ، ظلم و زیادتی سے محفوظ رکھنے کیلئے ان کو اعلیٰ تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ ملک کی نصف آبادی میں قومی دائرے میں لائے بغیر غربت جیسے چیلنجز سے نمٹنا ناممکن ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈنینشن برائے این جی او اشفاق نذر، جمیل باجوہ، ذونی افشاں اور میاں شمیل موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :