سعودی عرب میں 40 خواتین نے گاڑیوں کے حادثات کی روک تھام اور تحقیقات بارے اپنی گریجوایش مکمل کر لی

جمعہ 22 جون 2018 12:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) سعودی عرب میں 40 خواتین نے گاڑیوں کے حادثات کی روک تھام اور تحقیقات بارے اپنی گریجوایش مکمل کر لی ۔ سعودی عرب کے اخبار سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک اینڈ نجم فار انشورنس کمپنی نے گاڑیوں کے حادثات کی روک تھام اور تحقیقات بارے اپنی گریجوایشن مکمل کر لینے والی 40 خواتین کے پہلے بیچ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی ۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد البسامی نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کے دوران نجم کی کارپوریٹ کمیونیکیشن انڈ مارکیٹینگ ماہا الشنیفی نے بتایا کہ ان خواتین کو شریعہ ریگولیشنز کے عین مطابق گاڑیوں کے حادثات کی روک تھام اور تحقیقات کے بارے میں سخت تربیت دی گئی ۔ تقریب کے مقررین نے سعودی خواتین میں ٹریفک کے قواعدو ضوابط کے بارے میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں 24 جون سے خواتین کو گاڑیاں ڈرائیو کرنے کی اجازت ہوگی ۔