دیگر ممالک کیلئے اپنا دروازہ کھولنا چین کی ترقی کا راز ہے ، شی جن پنگ
جمعہ 22 جون 2018 13:12
(جاری ہے)
صدر شی جن پنگ نے مذکورہ نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چین میں اصلاحات اور اوپن پالیسی کے نفاذ کے بعد گزشتہ چالیس برسوں میں ملٹی نیشنل کمپنیوں نے چین کے ساتھ قریبی کاروباری روابط قائم کیے ہیں ۔
آپ تمام چین میں اصلاحات اور اوپن پالیسی کے گواہ اور شراکت دار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں میں چین میں نمایاں تبدیلی آئی ہے ۔ چین کی معیشت تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے معیار کے مطابق ستر کروڑ افراد کو غربت سے چھٹکارا دلایا گیا ہے ۔ مستقبل کا ذکر کرتے ہوئے چین کے صدر مملکت شی جن پنگ نے کہا کہ چین اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دیگر ممالک کے لئے اپنا دروازہ کھولنا ہی ایک ملک کی ترقی کا راز ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے تحفظ پسندی، یک پہلویت اور الگ تھلگ رہنے کی بجائے جامع مشاورت ، تعمیرات میں شراکت داری اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر اصلاحات و کھلی پالیسی اور تخلیق و ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی اپیل کی ۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کا چین کی ترقی میں اہم کردار ہے ۔ چین کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوگا بلکہ اس کو مزید کھولا جا ئے گا ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.