ملک بھر کی طرح چاغی میں بھی تبدیلی کا سال ثابت ہوگا،
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے پی بی 34 چاغی ملک امان اللہ نوتیزئی
جمعہ 22 جون 2018 13:26
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال چاغی کے باسی زندگی کی بنیادی سہولیات پینے کے پانی، صحت، تعلیم اور روزگار کے لیے ترس رہے ہیں جبکہ عوامی نمائندوں نے عوام کے پیسے چوری کرکے ملک کے بڑے بڑے شہروں سمیت بیرون ممالک بیش بہا محلات بنالیئے جبکہ عوام کے پاس عوام کی بجائے اپنے خاندان اور حواریوں پر خرچ کیئے جس کے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا.
انہوں نے کہا کہ چاغی بدل چکا ہے سیاسی فنکار یہ بات اپنے ذہن سے نکال دیں کہ جدید دور اور سوشل میڈیا کے ہوتے ہوئے وہ دروغ گوئی اور دھوکہ بازی سے ووٹ لے سکیں گے یا دھاندلی کرکے الیکشن جیت لیں گے کیونکہ 25 جولائی صرف الیکشن نہیں بلکہ یوم حساب بھی ہوگا جو عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا حشر نشر کرے گا. انہوں نے کہا کہ چاغی کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے وہ چاغی کو مزید پسماندہ، یرغمال اور لاوارث نہیں بننے دیں گے اور 25 جولائی کو اس عوامی فیصلے کا اعلان ہوگا. انہوں نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس، کارکن اور ہمدرد افواہوں پر کان نہ دھریں پی ٹی آئی ملک بھر سمیت پی بی 34 پر بھی کرپٹ مافیا اور روایتی سیاستدان کے خلاف بھرپور انتخابی مہم چلاکر ڈٹ کے الیکشن لڑے گی اور یہ ثابت کردے گی کہ پی ٹی آئی ہی ملک بھر سمیت چاغی کے عوام کی امنگوں کا اصل ترجمان ہی. انہوں نے عوام الناس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ووٹ کی اہمیت اور اس کی طاقت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس قومی فریضے کا درست استعمال کرکے دنیا و آخرت میں جزائے خیر حاصل کریں اور آزمائے ہوئے کرپٹ مافیا کو مسترد کرکے پی ٹی آئی کو ایک موقع ضرور دیں ان شاء اللہ ہم اس ملک کی تعمیر نئے سرے سے کرکے سب پر ثابت کردیں گے کہ حکومت اور عوامی نمائندگی کیسے کی جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.