ہا رٹ آ ف ایشیا پلیٹ فا رم کے تحت پا کستان رکن مما لک کے ساتھ ملکر قدر تی آ فا ت سے نمٹنے کیلئے افغا نستان کی استعدا د کار کو بہتر بنا نے میں کلیدی کردار جا ری رکھے گا

چیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھا رٹی لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات

جمعہ 22 جون 2018 15:48

ٓاسلام آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) چیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھا رٹی لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کہا ہے کہ ہا رٹ آ ف ایشیا پلیٹ فا رم کے تحت پا کستان رکن مما لک کے ساتھ ملکر قدر تی آ فا ت سے نمٹنے کیلئے افغا نستان کی استعدا د کار کو بہتر بنا نے میں کلیدی کردار جا ری رکھے گا ، جمعہ کو ہا رٹ آ ف ایشیا کا نفر نس (استنبو ل پرا سیسس) کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق دو روزہ عالمی کانفرنس اختتام پز یر ہو ئی ، کا نفر نس کے اختتام پر اعلا میہ جا ری بھی کیا گیاجس میں رکن ملکوں کے درمیان تحقیق، استعداد کار اور معلومات کی فراہمی اور قدرتی آ فات کی پیشگی آگاہی کا علاقائی نظام وضع کرنے پر اتفاق کیا گیا ،کانفرنس میں پاکستان، ایران، ترکی، کرغزستان،قزاقستان، بھارت، ترکی اورافغانستان کے نما ئندو ں نے شر کت کی،کا نفر نس کے اختتام پر چیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھا رٹی لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کہا ہے کہ ہا رٹ آ ف ایشیا پلیٹ فا رم کے تحت پا کستان رکن مما لک کے ساتھ ملکر قدر تی آ ف ت سے نمٹنے کیلئے افغا نستان کی استعدا د کار کو بہتر بنا نے میں کلیدی کردار جا ری رکھے گا،پا کستان قدرتی آ فات سے نمٹنے کیلئے افغان آ فیشلز کی صلا حیتو ں کو بہتر بنا نے کیلئے خصو صی تر بیت سازی بھی فرا ہم کر ے گا، پا کستان اس سے قبل بھی 4علا قا ئی اور 2بین الاقوا می کا نفر نسز کا انعقاد کروا چکا ہے ، انہو ں نے کز نفر نس میں شر کت کر نے والے مختلف مما لک کے مندو بین اکا شکر یہ ادا کیا ، انہو ں نے بتا یا کہ کانفرنس میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی تیار کردہ گائیڈ لائنز دوسرے ملکوں کے ساتھ شئیر کی گئیں جس سے استفا دہ حا صل کیا جا سکتا ہے، اعلا میہ میں بتا یا گیا کہ رکن مما لک قدرتی آفات سے پیشگی آگاہی حا صل کر نے کیلئے ارلی وارننگ نظام تیا ر کر یں گے جس کے لیئے یو نیسکو تعاون فرا ہم کر ے گا۔