سرگودھامیں تعیناتی میرے کیریئر کا شاندار عرصہ رہا،ڈی پی او

جمعہ 22 جون 2018 17:13

سرگودھا۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) سرگودہا میں میرا عرصہ تعیناتی انتہائی شاندار رہا، اس دوران بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی اور میرے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور جوانوں کی شب وروز محنت کیوجہ سے تمام مسائل کو بااحسن خوبی حل ہوئے ۔ سرگودہا پنجاب کا ایک بڑا ضلع ہے اور یہاں پر بطور کمانڈر پولیس تعینات ہونا باعث اعزاز سمجھا جاتا ہے۔

سرگودہا کی عوام محب وطن ہے اور جرائم کے حوالے سے پولیس سے بھرپور تعاون کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہاکیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری نے اپنے اور ایس پی انوسٹی گیشن محمد عاصم جسرا کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے ماتحتوں کا خیال رکھیں اور اپنے فرائض پوری دیانتداری سے سرانجام دیں ۔ تقریب میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ تقریب سے ایس ڈی پی او سلانوالی ملک لال خان ، ایس ڈی پی او سٹی ملک غلام عباس، ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر قیصر عباس، ایس ایچ او کینٹ انسپکٹر فضل قادر، ایس ایچ او شاہ نکڈر انسپکٹر محمد اکرم نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :