سرگودھا ، پوسٹنگ ٹرانسفرملازمت کا حصہ ہے، سابق ڈپٹی کمشنر

جمعہ 22 جون 2018 17:13

سرگودھا۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء)سابق ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے ریونیو افسران سے اپنی الوداعی ملاقات میں کہا ہے کہ پوسٹنگ ٹرانسفرملازمت کا حصہ ہے، انہوںنے کئی اضلاع میں بطور ڈپٹی کمشنر خدمات سرانجام دیں ہیںلیکن سرگودہا کے ریونیو سٹاف کو انہوں نے انتہائی وضع دار اور عزت نفس کا محافظ پایا ہے ، یہ سرگودہا کی مٹی کی خاصیت ہے کہ یہ لوگ وفا دار ، محنتی ، جفا کش اور دیانتدار ہیں، انہوں نے کہا کہ اپنی تعیناتی کے دوران سٹاف اور افسران کے تعاون سے ضلع سرگودہا میں بے شمار ترقیاتی کام کئے جبکہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی شب و روز کام کیا جس میں عملہ کا تعاون شامل حال رہا، انہوںنے کہا کہ محکمہ ریونیو ایک بہت بڑا انتظامی و مالیاتی ادارہ ہے، انہوںنے ریونیو سٹاف اور افسران کو مستقبل میں بھی اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ، الوداعی ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ، اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا ، رجسٹرار ، سب رجسٹرار ،تحصیل دار و ریونیو افسران اورعملہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، اس موقع پر عملہ اور افسران نے ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی پیشہ وارانہ مہارت اور مشفقانہ رویوں کی تعریف کی۔