کیپٹن (ر) انوارالحق نے ڈی سی لاہور کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 22 جون 2018 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) سابق ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے نئے تعینات ہونے والے ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کو ڈی سی لاہور کا چارج دے دیا۔

(جاری ہے)

نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے اپنے عہدہ کا چارج لینے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ سی ای او ہیلتھ و ایجوکیشن صاحبان اور اسسٹنٹ کمشنرز حضرات سے خصوصی طور پر تعارفی میٹنگ کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جانفشانی ، محنت اور پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں اور کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں الیکشن 2018کے انتظامات ، مون سون سے آنے والے سیلاب ، ڈینگی مہم شامل ہیں جن کے انتظامات کے حوالے سے وہ پوری کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :