ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا

جنرل الیکشن 2018ء کے شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ‘افسران عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں‘کرپشن ‘ بدعنوانی ‘ فرائض سے غفلت اور اختیار کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا ‘ڈپٹی کمشنر رانا محمد ارشد

جمعہ 22 جون 2018 17:39

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد نے اپنے پیغام میں کہا کہ جنرل الیکشن 2018ء کے شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانا ‘عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ‘ سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری اور وسائل کی تقسیم میں شفافیت میری اولین ترجیح ہوگی ۔

انہوں نے ضلع بھر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کے دبائو یا مصلحت کا شکار نہ ہوں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن‘ بد عنوانی ‘فرائض سے غفلت اور اختیار کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیںکیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں اور ضلع کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کیا جائیگا۔