گندم کو کھیلیوں پرکاشت کرنے سے 30فیصد تک پانی کی بچت اور 10فیصد سے زیادہ پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے، زرعی سائنس دان

جمعہ 22 جون 2018 18:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) زر عی سائنس دان ڈاکٹر عبدالمجیدکنٹری مینجر اکارڈاپاکستان گندم کو کھیلیوں پرکاشت کرنے سے 30فیصد تک پانی کی بچت اور 10فیصد سے زیادہ پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے کاشتکار فصلات کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں کیونکہ باقیات کے جلانے سے زمینی جرثومے ختم ہوجاتے ہیں اور نامیاتی مادہ ضائع ہوجاتا ہے جس سے مختلف فصلات کی پیداوار میں خاطر خواہ کمی واقع ہوجاتی ہے ، زمین کو بالکل ننگا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے نامیاتی مادہ مکمل طورپر ضائع ہوجاتا ہے جس سے کیمیائی کھادوں کی افادیت بھی کم ہوجاتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پھلی دار اجناس کی کاشت اور پوٹاش کی کھاد کا استعمال وقت کی ضرورت ہیآن لائن کے مطابق اگرانومک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد میں ایک روزہ اگرانومسٹ کانگریس کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

اگرانومسٹ کانگریس میں ملک بھر سے شعبہ اگرانومی سے تعلق رکھنے والے زرعی سائنسدانوں جن میں ڈاکٹر عبدالمجید کنٹری مینجر اکارڈاپاکستان ، پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چیئر مین اگرانومی ڈیپارٹمنٹ زرعی یونیورسٹی پشاور ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالخالق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ، پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی بہاولدین زکریا یونیورسٹی ملتان ، ساجد اقبال سندھو چیئر مین آر اینڈ ڈی بورڈ اگرانومی ڈائریکٹوریٹ ، ڈاکٹر غلام محبوب سبحانی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ، ڈاکٹر حافظ محمد اکرم ڈائریکٹر اگرانومک ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ڈاکٹر محمد رفیق اسسٹنٹ اگرانومسٹ ، عباس علی گلِ اسسٹنٹ اگرانومسٹ ، ڈاکٹر فقیر محمدانجم اگرانومسٹ ، ڈاکٹر محمد ظفر اگرانومسٹ کے علاوہ زرعی سائنسدانوں کو کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر غلام محبوب سبحانی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کاشتکاروں کو زرعی حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی۔ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنے کے لیے زراعت کو بہتر کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ زیادہ بارشوں اور خشک سالی کی وجہ سے مختلف فصلات کی پیداوار میں 5سی15فیصد تک کمی ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر حافظ محمد اکرم ڈائریکٹر اگرانومک ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے کانگریس میں اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اگرانومک ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے شعبہ انوائرومنیٹل سائنسسز کے اشتراک سے کلائمیٹ چینج ریسرچ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :