رواں مالی سال 2017-18 کے دوران خام روئی کی قومی برآمدات میں32.66فیصد کا نمایاں اضافہ

جمعہ جون 18:40

رواں مالی سال 2017-18 کے دوران خام روئی کی قومی برآمدات میں32.66فیصد کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18 کے دوران خام روئی کی قومی برآمدات میں32.66فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(((پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی گیارہ مہینوں میں جولائی تا مئی 2017-18 کے دوران خام روئی کی برآمدات سے 57.541ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران خام روئی کی برآمدات کا حجم 43.374 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران خام روئی کی قومی برآمدات میں14.167ملین ڈالر یعنی 32.66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔