گورنرسندھ محمد زبیر سے جرمنی کے سبکدوش اور نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرلز کی ملاقات
دوطرفہ سفارتی ، تجارتی ، سرمایہ کاری تعلقات،بدلتے ہوئے حالات میں پاک جرمنی تعلقات کی اہمیت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں پاک جرمن سفارت کاری معاون ثابت ہورہی ہے ،جو خوش آئند بات ہے ، گورنرسندھ محمد زبیر
جمعہ 22 جون 2018 19:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل نے پاک جرمنی دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، سرمایہ کاری اور تجارتی حجم بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جسے پاکستانی قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل سے امید کرتے ہیں کہ بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں پاک جرمنی دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے با الخصوص ملک کی معاشی شہ رگ کراچی میں ساز گار ماحول ، پر کشش شعبوں میں جرمن سرمایہ کاری کو یقینی بنائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ جرمن سرمایہ کاری سے خطہ میں بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ میں مدد یقینی ہے ،سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعد کراچی کو عالمی تجارت میں کلیدی مقام حاصل ہو جائے گا یہی وجہ ہے کہ شہر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے اس ضمن میں جرمن سرمایہ کار بھی پرکشش اہمیت کے حامل شعبوں میں سرمایہ کاری کریںکیونکہ جرمن سرمایہ کا ری دوطرفہ تعلقات اور خطہ کے وسیع تر مفاد میں اہم ثابت ہوسکتی ہے ۔ ملاقات میں سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل نے دوران تعیناتی بھرپور تعاون فراہم کرنے پر گورنرسندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بلا شہ ایک پر کشش اہمیت کا حامل شہر ہے ، دوران تعیناتی پاک جرمن دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، سرمایہ کاری اور تجارتی حجم بڑھانے میں بھرپور کششیں کیں جس کے مثبت اثرات بھی مرتب ہوئے ہیں ، نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل نے کہا کہ سازگار ماحول ، پرکشش اہمیت اور قدرتی بندرگاہ کے باعث کراچی شہر سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل اہمیت رکھتا ہے اپنی تعیناتی کے دوران ان کی بھرپور کوشش ہو گی کہ شہر میں جرمن سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دی جا سکے موجودہ حالات میں پاک جرمن دوطرفہ تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام بھرپور فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.