سرگودھا : بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی، چلنے والی ٹھنڈی ہواء نے موسم کا لطف دوبالا کردیا

جمعہ 22 جون 2018 21:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) جمعہ کے روز سرگودھا اور گردونواح میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی اور چلنے والی ٹھنڈی ہواء نے موسم کا لطف دوبالا کردیا جبکہ مختلف مقامات پر ہلکی بوندا باندی بھی موسم کو حسین بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہی جمعہ کے روز موسم انتہائی خوشگوار ہونے پر تاجروں کی اکثریت قریبی تفریح مقامات پر فیملیز کے ہمراہ پکنک مناتی رہی جبکہ موسم انتہائی خوشگوار ہونے پر لوگوں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور نماز جمعہ کے دوران امیدواروں کو اکثریت 25 جولائی کو بھی اس طرح کے موسم کی دعائیں مانگتی رہی۔

متعلقہ عنوان :