سرگودھا: تمام محکموں کے ملازمین کو وردی پہن کر آنے کا پابند بنانے کیلئے ہدایات جاری

جمعہ 22 جون 2018 21:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) حکومت کی جانب سے تمام محکموں کے ملازمین کو وردی پہن کر آنے کا پابند بنانے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تمام محکموں کے افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں ملازمین کی شناخت کیلئے مخصوص یونیفارم کیساتھ ساتھ ان کے محکمانہ کارڈ سینوں پر آویزاں کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ پہچان ہوسکے کہ کونسا اہلکارکس محکمے کا ملازم ہے۔