خورشید شاہ کے مجموعی اثاثے 3کروڑ،59 لاکھ، 15ہزار 359 روپے کے ہیں ،ْ تفصیلات سامنے آگئیں

جمعہ جون 21:22

خورشید شاہ کے مجموعی اثاثے 3کروڑ،59 لاکھ، 15ہزار 359 روپے کے ہیں ،ْ تفصیلات ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی۔دستاویزات کے مطابق خورشید شاہ کے مجموعی اثاثے 3کروڑ،59 لاکھ، 15ہزار 359 روپے کے ہیں، ان کے پاس ریجنٹ کے علاقے میں 3 لاکھ 10 ہزار روپے کا گھر ہے جبکہ وہ میمن سوسائٹی میں 20 لاکھ روپے مالیت کے پلاٹ کے مالک بھی ہیں۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے دستاویزات میں اسلام آباد میں 2 پلاٹوں کی ملکیت ظاہر کی ہے اور ان کا ایک کینال کا پلاٹ 55 لاکھ اور دوسرا 8 لاکھ روپے کا ہے۔ سابق اپوزیشن لیڈر نے گھوسری میں 20 اور 3 ایکڑ زمین 26 لاکھ 86 ہزار 76 روپے مالیت کی ظاہر کی جبکہ کوٹری میں 100 ایکڑ زرعی زمین 16 لاکھ روپے مالیت کی ہے۔۔سید خورشید شاہ نے اپنے کاغذات نامزدگی فارم میں نارا کاٹن فیکٹری میں 21 لاکھ روپے مالیت کے 25 فیصد شیئرز بھی ظاہر کیے ہیں۔