بلوچستان وسائل سے مالامال صوبہ ہونے کے باوجود مالی مشکلات کا شکار ہے،علائو الدین مری
تمام شعبوں اور محکموں میں ریفارمز ناگزیر ہیں، صوبے کے ریونیو کو بڑھایا جاسکتاہے، نگراں وزیراعلی بلوچستان
جمعہ 22 جون 2018 22:56
(جاری ہے)
سیکریٹری خزانہ قمر مسعود نے اجلاس کو صوبے کی مالی صورتحال، ترقیاتی اور غیرترقیاتی بجٹ سمیت مختلف مالی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے، اس کے ایمانداری سے استعمال ہی سے ہم صوبے کو مالی مشکلات سے نکال سکتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں صوبے میں ٹیکس ریفارمز لانے کی اشد ضرورت ہے اور ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری کے علاوہ ان تمام شعبوں اور اتھارٹیز میں اصلاحات کی بھی ضرورت ہے جن سے صوبے کے ریونیو کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کانکنی، ماہی گیری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، بیرونی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کرنے کی جانب راغب کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک اور گوادر پورٹ سے صوبے کی معیشت میں غیر معمولی تبدیلی آئے گی جس کے لئے ہمیں ابھی سے ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس وصولی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صوبہ اپنے وسائل سے ہی اپنے اخراجات پورے کرسکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو مزید فعال بنانے کے ساتھ ساتھ بلوچستان انوسٹمنٹ بورڈ کو بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ کے ذمہ بلوچستان کی واجب الادا رقوم اور بلوچستان کے جائز حصہ کے پانی کی فراہمی کے مسئلے کو جلد سند ھ حکومت سے اٹھایا جائے گا ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ موجودہ بجٹ میں جن محکموں کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ان کی کارکردگی کی نگرانی بھی کی جائے، صوبے میں قائم مختلف اتھارٹیز کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ صوبے کے خزانے پر بوجھ کم ہوسکے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے کے بہتر مستقبل کے لئے ضروری ہے کہ تمام ذمہ داران بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ عوامی وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنائیں اور فنڈز کی ضیاع کو روکیں کیونکہ مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی سے ہی ہم ملک کے دیگر ترقی یافتہ صوبوں کی صف میں شامل ہوسکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.