پاکستان اور ایران کا دہشت گردی،منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

جمعہ 22 جون 2018 23:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان اور ایران نے دہشت گردی،منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔یہ فیصلہ جمعہ کو ایران کے شہر زاہدان میں پانچویں پاک ایران مستقل بارڈر کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس طارق الرحمان نے اجلاس میں دس رکنی پاکستانی وفد جبکہ سیتان بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل برائے انتظامی و سیکورٹی امور غلام رضا گنجی نے ایرانی وفد کی قیادت کی۔

دونوں فریقوں نے سرحدی خلاف ورزیوں کے سدباب کیلئے پاک ایران سرحد کے قریب مشترکہ گشت میں اضافے پر اتفاق کیا۔اجلاس میںباہمی تجارت بڑھانے غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا۔